• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 38600

    عنوان: گدھے کا گوشت حلال ہے یا حرام؟

    سوال: بعد عرض یہ ہے کہ میرا سوال گدھے کے متعلق ہے، سوال یہ ہے کہ گدھے کا گوشت حلال ہے یا حرام؟

    جواب نمبر: 38600

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1020-845/B=6/1433 حمار گدہے دو قسم کے ہوتے ہیں ایک حمار وحشی جس کو ہم نیل گائے کہتے ہیں، اس کا کھانا تو بلاشبہ حلال ہے، دوسری قسم حمار انسی یعنی پالتو گدھے یہ چونکہ گندگی کھاتے ہیں، اس لیے اس کا گوشت کھانا حلال نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند