• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 38528

    عنوان: اسقاطِ حمل جائز نہیں ہے

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ کیا اسلام میں اسقاط جائز ہے ؟اگر نہیں ہے تو کیوں نہیں ہے؟ اور اگر ہے تو کتنے دنوں تک کے حمل کو گرایا جا سکتا ہے؟

    جواب نمبر: 38528

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 889-727/B=5/1433 ہمارے مذہب اسلام میں اسقاطِ حمل جائز نہیں ہے۔ ہاں اگر کوئی عورت دائم المریض، کمزور ہے حمل کا تحمل نہیں کرسکتی، یا اس کو حمل کی وجہ سے جان کا خطرہ ہے تو جان بچانے کی خاطر ۱۲۰ دن ہونے سے پہلے پہلے اسے اسقاط کی اجازت ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند