• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 38510

    عنوان: حواله کی باره مین

    سوال: جو لوگ حوالہ جات کا کام کرتے ہیں حکومت کی طرف سے لایسنس انکو ملتا ہے۔ اگرکوئی شخص لایسنس کے بغیر کام کررہا ہو توکیا یہ کام کرنا جائز ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 38510

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 872-704/B=5/1433 لائسنس کے بغیر کام کرنے میں بے عزتی کا بھی خطرہ ہے، اور اس میں ضیاعِ مال بھی ہے کسی ہلاکت میں اپنے آپ کو ڈالنا شریعت بھی اس کی اجازت نہیں دیتی۔ ولاَ تُلْقوا بأیدیکم إلی التَّہْلُکَةِ․


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند