• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 38208

    عنوان: سود اور حرام م فرق کیا ہے

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ سود اور حرام میں کیا فرق ہیں؟اور کسی حرام کام یا چیز کو یہ کہنا کہ یا حرام تو ہے سود تو نہیں ہے، یہ کہنا کیسا ہے مطلب یہ کہ سود کو بڑا گناہ اور حرام کو چھوٹا گناہ سمجھنا کیسا ہے؟ برا ئے مہربانی وضاحت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 38208

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 672-573/B=5/1433 سود کھانا، شراب پینا، جوا کھیلنا، زنا کرنا، چوری کرنا، یہ سب عمل ہیں جن پر حرام ہونے کا حکم لگایا گیا ہے، حرام وحلال ہونا تو ایک حکم ہے اور سود لینا دینا یہ ایک عمل ہے، ظاہر ہے دونوں دو چیزیں ہیں جو چیز حرام ہے وہ بڑا گناہ کہلاتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند