• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 37893

    عنوان: حفاظتی کیمرہ

    سوال: سی سی ٹی وی کیمرہ یعنی سیکورٹی کیمرہ کے بارے میں کیا حکم ہے؟ اسکا کاروبار اسکی فٹنگ وغیرہ جائز ہے یا ناجائز؟ کیونکہ اسمیں فوٹو آتا رہتا ہے کہ کون کیا کر رہا ہے یہ سرکاری دفاتر وغیرہ میں استعمال ہوتا ہے۔ براہ کرم، اس پر روشنی ڈالیں۔

    جواب نمبر: 37893

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 661-346/L=4/1433 آج کل سیکورٹی کیمرے جو سرکاری دفاتر میں لگائے جارہے ہیں، ان میں فوٹو آتا رہتا ہے جسے محفوظ بھی کیاجاتا ہے اور بوقت ضرورت انھیں تصاویر سے معاملہ کی تحقیق کی جاتی ہے، اس لیے ایسے کیمرے کا کاروبار یا اس کی فٹنگ جائز نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند