• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 37737

    عنوان: اسلام میں شوقیہ طورپر چڑیا پالنا کیساہے؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ اسلام میں شوقیہ طورپر چڑیا پالنا کیساہے؟

    جواب نمبر: 37737

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 666-666/M=4/1433 چڑیا پالنے کے لیے اس کو پنجرہ وغیرہ میں محبوس رکھنا ہوگا اس میں بلاوجہ ایک جاندار کو قید کرکے اس کی آزادی کو سلب کرنا پابا جاتا ہے اس لیے نہ پالنا چاہیے، ہاں اگر چڑیا حددرجہ مانوس ہوجائے کہ پنجرہ میں رہنا اس کے لیے اذیت کا باعث نہ ہو اور دانہ چارہ وغیرہ کا خیال رکھا جائے تو گنجائش ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند