• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 37554

    عنوان: اسپیڈ اپ سوفٹ وئیر استعمال کرسکتاہوں

    سوال: میں آن لائن الفاظ انٹری کرتاہوں۔ کمپنی مجھے 1000/ الفاظ میں45/ سے 60/ تک دیتی ہے، کمپنی والے سوفٹ وئیر دیتے ہیں الفاظ ٹائپ کرنے کے لیے ۔ کمپنی کے سوفٹ وئیر میں الفاظ جلدی نہیں آرہے ہیں۔ آن لائن پہ کچھ لوگ ایک اسپیڈ آپ سوفٹ وئیر فراہم کرتے ہیں، اس سوفٹ وئیر میں الفاظ جلد لوڈ ہوتے ہیں اور د وتین سے زیادہ آئی ڈی پہ ایک ساتھ کام کرسکتے ہیں۔ پر کمپنی صرف ان کے سوفٹ وئیر میں کام کرو ، مگر کمپنی کی طرف سے اسپیڈ اپ سوفٹ وئیر پر پابندی ہے، اسپیڈ اپ سوفٹ وئیر استعمال نہیں کرنا ، اور کمپنی صرف تو صرف اتنے ہی پیسے دیتی ہے اگر ہم کمپنی کی سوفٹ وئیر میں ٹائپ کرو یا پھر اسپیڈ اپ سوفٹ وئیر میں ٹائپ کرو، کیامیں اسپیڈ اپ سوفٹ وئیر استعمال کرسکتاہوں اور کیا وہ پیسے حلال ہوتے ہیں۔

    جواب نمبر: 37554

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 441-367/B=4/1433 کمپنی والوں نے الفاظ ٹائپ کرنے کے لیے جو سوفٹ وئیر آپ کو دیا ہے، آپ اسی کو استعمال کریں، اگرچہ الفاظ کم ٹائپ ہوں، آپ کو اپنی طرف سے اس میں اسپیڈ اپ سوفٹ ویر ڈال کر استعمال کرنا جائز نہیں، کیونکہ یہ غیر قانونی چیز ہے، کمپنی کو لائنسن سافٹ ویئر کا ملا ہوگا اور آپ اس کے برخلاف اسپیڈ اپ سوفٹ وئیر اپنی طرف سے اس میں ڈال کر استعمال کررہے ہیں، یہ قانونی چوری ہے، دوسرے یہ کہ اس سے سوفٹ وئیر کہیں خراب بھی ہوجاتا ہے، کبھی دوسرے کمپیوٹر کے ٹائپ کردہ مواد کو چوری بھی کرلیا جاتا ہے، کبھی دوسروں کا کمپیوٹر بھی خراب کردیا جاتا ہے اسی بنا پر کمپنی نے ہدایت کی ہوگی کہ صرف سوفٹ وئیر پر الفاظ ٹائپ کرو، اپنی طرف سے اسپیڈاپ سوفٹ وئیر استعمال نہ کرو، لہٰذا زیادہ پیسے بنانے کے لیے اسپیڈ اپ سوفٹ وئیر استعمال کرنا آپ کے لیے جائز نہ ہوگا۔ اس طرح کمائے ہوئے پیسے بھی آپ کے لیے حلال نہ ہوں گے، مسلمان کو غلط اور ناجائز کمائی سے بچنا چاہیے اگر چہ وہ زیادہ ہو، اسے حلال اور جائز کمائی کمانا چاہیے، اگرچہ وہ کم ہی ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند