• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 37538

    عنوان: ناپاك اشیاء ملی دوا كا استعمال؟

    سوال: مجھے تھوڑا اسکن( جلد )مسئلہ درپیش ہے ۔ میں آیورویدک ڈاکٹر کے پاس گئی ور اس نے ایک تیل دیا ، اس تیل میں گومتر شیل (گائے کا پیشاب )ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا علاج میں اس کا استعمال کرسکتے ہیں۔

    جواب نمبر: 37538

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 433-365/B=4/1433 پیشاب ناپاک وحرام ہے، اس کا پینا بھی حرام ہے، حدیث شریف میں آیا ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا رشاد ہے کہ اللہ نے میری امت کے لیے حرام چیزوں میں شفا نہیں رکھی ہے، اس لیے جس دوا میں پیشاب ہو اسے استعمال نہ کرنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند