• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 37477

    عنوان: شراب کی دکان میں کام کرنا

    سوال: آپ سے میرا یہ سوال تھا کہ شراب کی دکان یا بار میں کام کرنا کیساہے ؟ وہ دکان یا بار اپنا نہ ہو بلکہ اس میں صرف کام کرنا ہو تو کیا اسکی کمائی حلال ہے ؟

    جواب نمبر: 37477

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 349=283-3/1433 شراب کی دوکان، یا بار میں کام کرنا کسی مسلمان کے لیے ناجائز ہے، اگرچہ وہ دوکان یا بار کسی دوسرے کا ہو، ایسے ملازم کی تنخواہ بھی اور کمائی بھی جائز نہیں ہے۔ مسلمان کو کوئی دوسرا جائز کام کرنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند