• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 37429

    عنوان: کسی نابالغ بچہ کی چیز استعمال کرنا

    سوال: کسی نابالغ بچہ کی چیز استعمال کرنا جائز نہیں ہے خواہ اس اجازت بھی مل جائے ، تو کیا اگر چھوٹا بھائی اپنی کوئی چیز کھانے کو دیدے یا اپنے پیسوں سے کچھ لے کر کھانے کو کہے یا کچھ پیسے اس کے اور کچھ پیسے میرے ملا کر ہم کوئی چیز لیں تو کیا یہ جائز ہوگا کہ نہیں؟

    جواب نمبر: 37429

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 374=306-3/1433 کسی اور کے نابالغ بچہ کی چیز استعمال کرناجائز نہیں، اگر وہ اجازت دے تو اس کی اجازت معتبر نہیں۔ اسی طرح اپنے چھوٹے نابالغ بھائی کی چیز بھی نہ کھائے، ہاں اگر کچھ پیسے آپ نے لگائے اور کچھ چھوٹے بھائی نے لگائے تو آپ اپنے پیسوں کی بقدر کھاسکتے ہیں، زیادہ نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند