• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 37400

    عنوان: بنکنگ جوب

    سوال: سوال یہ ہے کہ کیا بنکنگ ملازمت مطلقاًً حرام ہے؟ یا اسمیں کچھ ملازمت کر سکتے ہیں جیسے۱ assistance معاون، ۲ field رابطہ قائم کرنا ، ۳ peon چپراسی، ۴ صفائی کرم چاری۔ ۵ account opening اکاوَنٹ کھولنا، براہ کرم جلد جواب عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 37400

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 557=313-3/1433 سود کا لینا دینا، اس کی شہادت دینا دستاویز لکھنا امور ناجائز وگناہ ہیں اورجن امور میں اس کی نوبت نہیں آتی ان جیسے امور میں ملازمت بینک میں اختیار کرلی تو گنجائش ہے، البتہ اجتناب اوراحتیاط ایسی صورت میں بھی بہترہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند