• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 37337

    عنوان: غیر مسلم كا ذبیحہ

    سوال: سوال یہ ہے کہ اگر کسی جانور کا گوشت جو مسلم کے ہاتھوں حلال ہوا ہو لیکن حلال ہونے سے ہم تک پہنچنے تک اس گوشت کو کسی غیر مسلم نے چھو لیا پککنگ کرتے وقت یا جہاز میں یا گھرہی میں لوڈ کرتے تو اس کے کھانے کیبارے میں کیا حکم ہے؟شاید کوئی ایسا شرعی مسئلہ ہیکہ گوشت حلال ہونے سے ہم تک پہنچنے تک ہماری نظروں سے اوجھل نہیں ہونا چاہیے۔ اس بارے میں رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 37337

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 564=401-4/1433 اگر شرعی طریقہ پر ذبح کیا گیا ہو اور اس کی پیکنگ ولوڈنگ وغیرہ بھی مسلمان کی نگرانی میں ہوئی ہو تو اس کا کھانا حلال ہے، غیرمسلم کے محض چھولینے سے مشکوک نہیں ہوگا جب کہ مسلمان نگراں وہاں موجود ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند