• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 37336

    عنوان: مشت زنی كیوں حرام ہے؟

    سوال: کیا اپنے ہاتھ سے اپنی جوانی کو ضائع کرنا مطلب مشت زنی کرنا حلال ہے یا حرام؟ اگر حرام ہے تو کس وجہ سے؟ اسکی دلیل دیں۔

    جواب نمبر: 37336

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 561=317-3/1433 حدیث شریف میں بھی سخت وعید وارد ہوئی ہے اور جوانی اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی بڑی نعمت ہے، اس کو ضائع کرکے دنیا وآخرت کے نقصان بلکہ ہلاکت اور بربادی کو مول لینا شرعاً وعقلاً ناقابل تلافی پاپ اور گناہ ہے، جس کا حرام ہونا بالکل ہی ظاہر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند