• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 37183

    عنوان: حلال یا حرام

    سوال: سکرپ یعنی پتھرا یا لوہا جو کاٹ چھانٹ کے بعد بچ جاتا ہے اسے سکرپ کہتے ہے اور کمپنی کا مالک مدیر نہیں ہے لیکن جو بھی ہوتا ہے مدیر کے دستخط سے ہوتا ہے اور وہ ہی مالک بھی مان لیتا ہے اور میں مدیر سے پوچھ کر سکرپ بیچتا ہوں اور جسکو میں بچتا ہوں وہ مجھے کچھ رقم ہدیہ دیتا ہے اس بنا پر کے میں نے اس کو سکرپ دلانے میں مدد کی؟ تو کیا وہ ہدیہ میرے لئے لینا صحیح ہے ؟ اور اگر غلط ہے تو کیوں ہے جب کے میں کمپنی سے دھوکہ نہیں کر رہا ہوں ؟

    جواب نمبر: 37183

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 311=254-3/1433 اگر مالک نے مدیر کو اجازت دے رکھی ہے تو آپ مدیر سے پوچھ کر بیچ سکتے ہیں، لیکن جو زائد رقم آپکو گاہک دے رہا ہے اس کا لینا آپ کے لیے جائز نہیں، جب آپ اس کمپنی میں ملازم ہیں تو آپ کے لیے مزید پیسے لینا رشوت میں داخل ہوگا۔ آپ سکرپ کے پیسے مدیر کو دیدیں اور جو رقم ہدیہ کے نام سے گاہک نے دی ہے اسے بھی مدیر کے حوالہ کردیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند