• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 37174

    عنوان: گيم شوو

    سوال: حضرت آج کل ٹی وی پر جو شوو چل رہے ہیں ان میں جاؤ اور کچھ سوالو کے جواب دو اور پیسے جیت لو۔ میرا سوال یہ ہے کی کیا ان شوو میں جانا صحیح ہے؟ کیا وہاں سے جیت کر لایا گیا پیسہ، روپیہ جائز و حلال ہے ؟

    جواب نمبر: 37174

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 512=392-3/1433 اولاً تو ٹی وی دیکھنا ہی ناجائز ہے اور پھر ان سوال وجواب کی کیا نوعیت ہوتی ہے اور ان پر پیسے ملنے کی کیا شرائط ہیں وغیرہ یہ سب چیزیں ہمارے سامنے نہیں ہیں؛ لیکن بہرحال ٹی وی دیکھنے اس کے پروگراموں میں شرکت کرنے اور اس سے متعلقہ دیگر چیزوں سے بچنا ضروری ہے اور اس کا استعمال ناجائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند