متفرقات >> حلال و حرام
سوال نمبر: 37051
جواب نمبر: 37051
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(م): 504=504-3/1433 خود کشی بہرصورت حرام ہے، اکرعورت اپنی عزت بچانے میں ناکام ہو تب بھی یہی حکم ہے۔ سمعتْ من زوجہا أنہ طلّقہا ولا تقدر علی منعہ من نفسہا إلا بقتلہ، لہا قتلہ بدواء خوف القصاص إلخ وفي الشامي: قال في المحیط وینبغي لہا أن تفتدي بمالہا أو تہرب منہ وإن لم تقدر، قتلتْ متے علمت أنہ یقربہا ولکن ینبغي أن تقتلہ بالدواء ولیس لہا أن تقتل نفْسہا․ (شامي زکریا: ۵/۵۵) تقسیم ہند کے وقت جن خواتین نے عزت بچانے کی خاطر جانیں دیدی تھیں ان کی نیتوں کا حال اللہ کو بہتر معلوم ہے اور ان کا معاملہ اللہ کے سپرد ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند