• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 3704

    عنوان:

    موبائل ویڈیو میں نعتیں ڈاؤن لوڈ (محفوظ )کرنا اور دیکھنا کیساہے؟ ڈاؤن لوڈ کرنے والے اور دیکھنے والے کے بارے میں کیا حکم ہے؟

    سوال:

    موبائل ویڈیو میں نعتیں ڈاؤن لوڈ (محفوظ )کرنا اور دیکھنا کیساہے؟ ڈاؤن لوڈ کرنے والے اور دیکھنے والے کے بارے میں کیا حکم ہے؟

    جواب نمبر: 3704

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 44/ م= 44/ م

    موبائل ویڈیو میں اگر نعت کی صرف آواز ڈاوٴن لوڈ کی جائے، نعت پڑھنے والوں کی تصویر نہ ہو اور نہ رنگ ٹون (Ring Tone) کے طور پر استعمال کرنا مقصود ہو تو گنجائش ہے، اور اگر نعت پڑھنے والے کی تصویر بھی ڈاوٴن لوگ کی گئی ہے تو یہ جائز نہیں، اس طرح ڈاوٴن لوڈ کرنے والے اور دیکھنے والے دونوں گناہ میں شریک ہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند