• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 36995

    عنوان: کچھ حضرات شرکیہ کلمات لکھواتے ہیں ان کا کام کرنا کیسا ہے ؟

    سوال: میں ایک کمپیوٹر آپریٹر ہوں۔ ہمارے پاس ہر مسلک اور ہرمذہب کیلوگ کام کرانے کے واسطے آتے ہیں ۔ ہمارے کام کو دیکھتے ہوئے کچھ لوگوں کا کہنا ہے ہے کہ آپ گنہگار ہورہیہیں کیونکہ آپ ان کی تشہیر کا کام کررہے ہیں۔ ہمارے کچھ سوال ہیں جن کا جواب چاہتا ہوں۔-تمام مذہب اور مسلک کا کام کرنا کیسا ہے؟ -کچھ حضرات نازیبا کلمات لکھواتے ہیں جن میں گالیاں اور ایک دوسرے مسلک کے لوگوں کو غلط کہنا ہے؟ -کچھ حضرات شرکیہ کلمات لکھواتے ہیں ان کا کام کرنا کیسا ہے ؟براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 36995

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 361=294-3/1433 آپ دوسرے مذاہب کے لوگوں کے کام بھی کر سکتے ہیں، البتہ گناہ اور معصیت کی بات، اسلام مذہب کے خلاف بات، شرکیہ کلمات سے اجتناب کریں، باقی سب کام کرسکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند