• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 3660

    عنوان:

    میرے پاس ایک ملٹی میڈیا موبائل ہے، میں اس میں قرآن کی کچھ آیتیں اور اللہ کے صفاتی نام ڈاؤن لوڈ کرنا چاہتاہوں، کیا ایساکرنا جائز ہے؟ میرے موبائل میں تصویر اور گانے وغیرہ بھی ہیں ، کیا ان کو ختم کرنے سے اس سوال کے جواب میں کچھ فرق پڑ ے گا؟ براہ کرم، میری رہ نمائی فرمائیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 3660

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 54/ م= 54/ م

    اپنے موبائل سے تصویر اور گانے ختم کردیں، ان کو رکھنا جائز نہیں۔ اور ملٹی میڈیا موبائل میں قرآنی آیات اور اللہ کے صفاتی نام ڈاوٴن لوڈ کرنے سے احتراز ہی اولیٰ ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند