• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 36416

    عنوان: مچول فنڈ اورانشورنس میں انکم ٹیکس سے بچنے کے لئے انویسٹ(سرمایا کاری (کرنا جائز ہے یا نہیں؟

    سوال: مچول فنڈ اورانشورنس میں انکم ٹیکس سے بچنے کے لئے انویسٹ(سرمایا کاری (کرنا جائز ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 36416

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 263=263-2/1433 اپنی حلال رقم کی حفاظت اور بچت مقصود ہو اور اس کے لیے انشورنس یا فکس ڈپوزٹ کرانے کے علاوہ کوئی صورت نہ ہو تو اس مقصد سے گنجائش ہے، بشرطیکہ سودی رقم ملنے کے بعد بلانیت ثواب غریبوں پر صدقہ کردیں، ہاں تجارتی اغراض سے سودی کاروبار میں اپنی رقم کی سرمایہ کاری درست نہیں۔ ========== جواب درست ہے، البتہ مچول فنڈ میں سرمایہ کاری کی کیا صورت ہوگی؟ اس کی وضاحت کرکے سوال کریں۔ (ل)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند