• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 36196

    عنوان: مہربانی کرکے میرے سوال کا جواب جلد دے.

    سوال: میری عمر۴۲ سال ہے میں گذشتہ سال سے فوٹوگرافی اور ویڈیوکا کام کررہا ہوں اور میں اپنی دکان میں فوٹو کے البم کومیٹر س سے بناتا ہوں، فوٹو بنانااورویڈیو کیسٹ میں گانے بھرنا کیایہ پیشہ غلط ہے ؟ میری معاشی حالت کمزور ہے ، اسلئے نیا کاروبار نہیں کر سکتا، میری فیملی کی ذمہ داری مجھ پر ہی ہے ۔ جناب کیا یہ روزی درست ہے؟ براہ کرم، جواب دیں ۔

    جواب نمبر: 36196

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 130=73-2/1433 فوٹو گرافی یا ویڈیوگرافی دونوں حرام وناجائز ہیں، آپ اس کی جگہ کسی اور حلال ملازمت کی تلاش جاری رکھیں اور اس کے ملتے ہی اس کو ترک کردیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند