• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 35923

    عنوان: کاشت کی اجازت

    سوال: محترم!عرض کرنا چاہتاہوں کہ میں عبدالمتین ولد علی محمد کلی /گاؤں حسن جان رحیم حیل صوبہ غزنی افغانستان، کا باشندہ ہوں اور یہاں پر میری 80000 /اسی ہزار مربع میٹر زمین ہے اور اس پرمیں کوکین/افیوم کاشت کرنا چاہتاہوں ؟ کیا اسلام مذکورہ کاشت کی اجازت دیتا ہے؟

    جواب نمبر: 35923

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 78=97-1/1433 چوں کہ افیون / کوکین کو جائز چیزوں مثلاً دواوٴں وغیرہ میں کثرت سے استعمال کیا جاتا ہے؛ اس لیے اس کی کاشت شرعاً جائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند