• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 35890

    عنوان: فتوی(ب): 92=72-1/1433 خنزیر یا غیرشرعی طریقے پر ذبح کیے ہوئے جانوروں کا گوشت فروخت کرنا اور اس سے آمدنی حاصل کرنا دونوں ناجائز وحرام ہیں۔

    سوال: عرض یہ ہے کہ میرے ایک رشتہ دار نے عرب میں ایک ملنٹی نیشنل ریسٹورانٹ خریدا ہے اور اس کو خود ہی چلا رہا ہے جس کا نام سبوے(Subway) ہے ، یہ امریکہ کے علاوہ دنیا کے اور ممالک میں بھی ہے ۔ پوچھنا یہ ہے کہ وہاں حرام چیزیں بھی ملتی ہیں جیسے کہ خنزیر اور چکن بھی حرام طریقے سے ذبح کیے ہوئے ملتے ہیں حالانکہ وہ حلال والا بھی کھول سکتاتھا مگر جس علاقہ میں اس نے لیا ہے وہاں زیادہ تر غیر مسلمین رہتے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ کیا یہ چیز جائز ہے؟ اور اس کی آمدنی حرام ہے یاحلال ؟

    جواب نمبر: 35890

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 92=72-1/1433 خنزیر یا غیرشرعی طریقے پر ذبح کیے ہوئے جانوروں کا گوشت فروخت کرنا اور اس سے آمدنی حاصل کرنا دونوں ناجائز وحرام ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند