• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 35842

    عنوان: میرے بڑے بھائی بینک میں کام کرتے ہیں۔ میں ان کے گھر کا کھانا نہیں کھاتی ہوں، لکن بہت پریشانی ہوتی ہے، ناراضگی بھی ہو جاتی ہے۔ (۱)کیا میں کراہت سے تھوڑا بہت کھا سکتی ہوں؟ کیا میں اس ک بدلے کوئی تحفہ دے سکتی ہوں؟ برائے مہربانی کوئی نہ کوئی راستہ بتائیں، کوئی نہ کوئی تو حلال ہو گا۔ گھر میں بگاڑ پیدا ہو رہا ہے۔

    سوال: میرے بڑے بھائی بینک میں کام کرتے ہیں۔ میں ان کے گھر کا کھانا نہیں کھاتی ہوں، لکن بہت پریشانی ہوتی ہے، ناراضگی بھی ہو جاتی ہے۔ (۱)کیا میں کراہت سے تھوڑا بہت کھا سکتی ہوں؟ کیا میں اس ک بدلے کوئی تحفہ دے سکتی ہوں؟ برائے مہربانی کوئی نہ کوئی راستہ بتائیں، کوئی نہ کوئی تو حلال ہو گا۔ گھر میں بگاڑ پیدا ہو رہا ہے۔

    جواب نمبر: 35842

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 92=92-1/1433 اگر بڑے بھائی کی آمدنی کا اکثر حصہ حرام پر مشتمل ہے تو اس کے گھر کھانے پینے سے احتیاط ہی رکھیں اور اگر حلال ذریعہ بھی ہے اور وہ غالب ہے تو کھاسکتی ہیں اور ہدیہ تحفہ دے سکتی ہیں، بڑے بھائی کو حکمت ونرمی سے مسئلہ سمجھاتی رہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند