• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 35756

    عنوان: حلال وہ حرم

    سوال: اگر کسی آدمی نے سود سے پیسے بینک میں سے اٹھائے اور اس میں کوئی پلاٹ لیا اب جب اسے اس بڑے گناہ کا علم ہوا تو اب اس پلاٹ کو پاک کیسے کرے گا اس کے پاس وہ پلاٹ بھی باقی رہے۔

    جواب نمبر: 35756

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 7=7-1/1433 جتنی رقم سود کے اس نے بینک سے نکالے تھے اتنی رقم بلانیت ثواب فقراء ومساکین وغیرہ پر صدقہ کردے اس پلاٹ کی پاکی کا یہی طریقہ ہے۔ ================ نوٹ: اور اگر سود پر بینک سے قرض لیا تھا جس سے پلاٹ خریدا تو تو بہ استغفار کرے اور جلد سے جلد قرض ادا کرکے سبکدوش ہو، پلاٹ میں کوئی خرابی نہیں آئی۔ (د)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند