متفرقات >> حلال و حرام
سوال نمبر: 35677
جواب نمبر: 35677
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(م): 1905=1905-1/1433 شیو بنوانا یعنی ڈاڑھی منڈانا اور صاف کرانا شریعت میں حرام وناجائز ہے، اس کا ذی الحجہ کے چاند سے کوئی تعلق نہیں یہ عمل ہرحال میں ناجائز ہے، ایک مشت ڈاڑھی رکھنا واجب ہے، ہاں جو شخص قربانی کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، اس کے لیے مستحب یہ ہے کہ سر کے بال، بغل کے بال اور ناخن وغیرہ ذی الحجہ کا چاند دیکھنے کے بعد سے قربانی کرنے تک نہ کاٹے، اس میں ڈاڑھی شامل نہیں، حدیث میں ڈاڑھی بڑھانے کی تاکید آئی ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند