متفرقات >> حلال و حرام
سوال نمبر: 35478
جواب نمبر: 35478
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ب): 1927=1609-12/1432 پہاڑ خودرَو قدرتی ہوتا ہے اس کا کوئی مالک نہیں ہوتا ہے۔ اگر وہ کسی حکومت کی ملکیت میں آگیا ہے ارو اس سے کسی شخص نے خریدا ہے تو البتہ وہ مالک ہوجائے گا۔ ایسی صورت میں اس پر اُگی ہوئی خودرَو گھاس اس کی ملک نہیں ہے جو کوئی اس گھاس کو کاٹ لے وہ مالک ہوجائے گا، مالک پہاڑ اسے منع نہیں کرسکتا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند