• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 35374

    عنوان: ہمارا کام پلمبری کا ہے جس میں گیس، پانی اور دیگر پائپ فٹنگ کرنا ہوتا ہے، اس کام میں مسنون طریقہ بتائیں اور اگر ہم گاہک کو کام سے زیادہ پیسوں پر راضی کرلیں تو ایسا کرنے سے مزدوری حلال ہوگی یا حرام؟

    سوال: ہمارا کام پلمبری کا ہے جس میں گیس، پانی اور دیگر پائپ فٹنگ کرنا ہوتا ہے، اس کام میں مسنون طریقہ بتائیں اور اگر ہم گاہک کو کام سے زیادہ پیسوں پر راضی کرلیں تو ایسا کرنے سے مزدوری حلال ہوگی یا حرام؟

    جواب نمبر: 35374

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 1786=1786-12/1432 کام جائز ہو ارو جس کام کی مزدوری قبول کی ہے، اس کو پوری دیانت داری سے ادا کریں، تو مزدوری حلال ہے اور مزدوری، مالک ومزدور دونوں کی آپسی رضامندی سے جو طے ہوجائے اس کا لینا درست ہے، اگر منشا سوال کچھ اور ہو تو وضاحت کے ساتھ سوال کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند