• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 35185

    عنوان: حضرت ! پچھلے دنوں اخبارات میں دارالعلوم کا ایک فتوی شائع ہوا تھا جس میں تھا کہ تین ماہ اوراس سے کم حمل کو گرایا جاسکتاہے؟ کیا یہ صحیح ہے؟ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    سوال: حضرت ! پچھلے دنوں اخبارات میں دارالعلوم کا ایک فتوی شائع ہوا تھا جس میں تھا کہ تین ماہ اوراس سے کم حمل کو گرایا جاسکتاہے؟ کیا یہ صحیح ہے؟ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 35185

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 1722=1204-11/1432 یہ حکم سخت مجبوری کے وقت ہے یعنی اگر عورت کی صحت خراب ہو، تکالیف حمل برداشت کرنے کی صلاحیت نہ ہو نیز کسی ماہر، دین دار حکیم یا ڈاکٹر کی تشخیص ہو، یہ حکم بالکل عام نہیں ہے جیسا کہ سوال سے پتہ چل رہا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند