متفرقات >> حلال و حرام
سوال نمبر: 35140
جواب نمبر: 35140
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(د): 1920=1154-11/1432 اسلام میں مشت زنی ناجائز اور گناہ ہے، صحت کے لیے سخت مضر ہے۔ سزا ان جرائم پر مقرر ہوتی ہے جو علانیہ ہوں یا معائنةً آدمیوں نے اسے دیکھ لیا ہو، اس پر شہادت قائم ہوجائے، اگر مشت زنی کی عادت ہوگئی ہو اور وہ ایسی حرکت کرتے پکڑا گیا ہو تو حاکم وقت کی طرف سے اس کی تعزیر (اس کے حسب حال سزا) کی جائے گی۔ چونکہ یہ گناہ بھی ہے، اس لیے پختہ ارادہ اور ہمت کرکے اسے ترک کرنا چاہیے، اللہ تعالیٰ سے توبہ استغفار کرنا چاہیے، آئندہ نہ کرنے کا عہد کرنا چاہیے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند