• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 35112

    عنوان: میں یہ جانتی ہوں کہ اسلام میں تصویر حرام ہے، لیکن میں نے سنا ہے کہ بعض علما حضرات کا کہنا ہے کہ موبائل فون سے تصویر کھینچنا جائز ہے ، کیا یہ بات درست ہے؟ہاں تو کیوں؟کیا موبائل سے ویڈیو بنانا جائزہے؟ میں نے بڑے بڑے علماء جیسے مولانا تقی عثمانی وغیرہ کے بیان کی ویڈیو یوٹیوب پہ دیکھی ہے، کیا یہ سب صحیح ہے؟ابھی کچھ دنوں پہلے مولانا طارق جمیل صاحب کا بیان بھی ٹی وی پہ نشر آیاتھا، کیا اس طرح ٹی وی پہ آنا درست ہے؟میں شدیدالجھن میں مبتلاء ہوں۔ براہ کرم، میرے سوال کا تفصیلاً تسلی بخش جواب دیں۔ اللہ آپ کو جزائے خیر دے، آمین۔

    سوال: میں یہ جانتی ہوں کہ اسلام میں تصویر حرام ہے، لیکن میں نے سنا ہے کہ بعض علما حضرات کا کہنا ہے کہ موبائل فون سے تصویر کھینچنا جائز ہے ، کیا یہ بات درست ہے؟ہاں تو کیوں؟کیا موبائل سے ویڈیو بنانا جائزہے؟ میں نے بڑے بڑے علماء جیسے مولانا تقی عثمانی وغیرہ کے بیان کی ویڈیو یوٹیوب پہ دیکھی ہے، کیا یہ سب صحیح ہے؟ابھی کچھ دنوں پہلے مولانا طارق جمیل صاحب کا بیان بھی ٹی وی پہ نشر آیاتھا، کیا اس طرح ٹی وی پہ آنا درست ہے؟میں شدیدالجھن میں مبتلاء ہوں۔ براہ کرم، میرے سوال کا تفصیلاً تسلی بخش جواب دیں۔ اللہ آپ کو جزائے خیر دے، آمین۔

    جواب نمبر: 35112

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 1807=1458-11/1432 اسلام میں تصویر حرام ہے، خواہ موبائل سے کھینچی گئی ہو، اسی طرح موبائل سے ویڈیو بنانا بھی جائز نہیں۔ علماء اور مُقتدا کو ٹی وی پر آنا بھی درست نہیں، جو لوگ جائز کہتے ہیں وہ درست نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند