• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 3478

    عنوان:

    لڑکیوں کی ننگی تصویریں دیکھنا گناہ کبیرہ ہے، اگر کوئی باربار گناہ کا ارتکاب کرے توکیا اس کی توبہ قبول ہوگا؟ ایک انسا ن کتنی بار توبہ کرسکتاہے؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    سوال:

    لڑکیوں کی ننگی تصویریں دیکھنا گناہ کبیرہ ہے، اگر کوئی باربار گناہ کا ارتکاب کرے توکیا اس کی توبہ قبول ہوگا؟ ایک انسا ن کتنی بار توبہ کرسکتاہے؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 3478

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 263/ ج= 250/ ج

     

    لڑکیوں کی برہنہ تصاویر دیکھنا سخت گناہ اور موجبِ لعنت ہے۔ حتی المقدور اس سے بچنے کی کوشش کرنی چاہیے، لیکن غلبہٴ شہوت میں آدمی سے اگر گناہ ہوجائے تو توبہ کرنا چاہیے۔ توبہ کے لیے ضروری ہے کہ گناہ گار کو گناہ کرنے پر دل سے ندامت ہو اور دوبارہ گناہ نہ کرنے کا عزم ہو، اور پھر الحاح و زاری سے اللہ سے گناہوں کی معافی کی درخواست کرے، اللہ گناہوں کو معاف کردے گا۔ اپنے تئیں گناہ سے بچنے کی پوری کوشش کرنی چاہیے، پھر بھی اگر گناہ ہوجائے تو توبہ میں تاخیر نہ کرنی چاہیے توبہ کی نہ کوئی حد ہے اور نہ ہی اللہ کی معافی کا کوئی حساب۔ جب بھی گناہ ہوجائے چھوٹا ہو یا بڑا فوراً توبہ کرنا چاہیے۔ حدیث میں ہے اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: اے آدم کی اولاد اگر تیرے گناہ اتنے ہوں کہ وہ آسمان تک پہنچ جائیں اور پھر تو ان گناہوں کی معافی کا مجھ سے سوال کرے تو میں تیرے ان گناہوں کو بخش دوں گا اور مجھے کوئی پرواہ نہ ہوگی یا ابن آدم لو بلغت ذنوبک عنان السماء ثم استغْفَرْتَني غفرت لہ رواہ الترمذي عن أنس و رواہ أحمد وغیرہ عن أبی ذر (مشکاة)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند