• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 3332

    عنوان:

    ایک شخص کے اپنی سگی بھابی کے ساتھ غلط تعلقات ہیں ، اس نے اس کے ساتھ جسمانی تعلق بھی قائم کیاہے توکیا اس کی وجہ سے اس کے بھائی اور بھابی کے نکاح پر کچھ اثر پڑے گا؟ اس کے بھائی پر ان کی بیوی حرام ہوگی؟براہ کرم، حوالے کے ساتھ جواب دیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 3332

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 333/ ب= 36/ تب

    اس کمینی حرکت پر شریعت مطہرہ کی سنگسار کی سزا کا حکم ہے، اب سوچنا چاہیے کہ کتنی کمینی حرکت ہے، اگر اسلامی ملک ہوتا تو یہ سزا نافذ ہوتی، لیکن بھائی اور بھابھی کے نکاح پر کچھ اثر نہیں پڑے گا۔ بلکہ وہ اب بھی درست ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند