متفرقات >> حلال و حرام
سوال نمبر: 3269
ایسے اسٹور میں کام کرنا درست ہے جہاں ناجائز چیزیں بھی بیچی جاتی ہوں؟
میں ایک فوڈ اسٹور میں کام کرتاہوں جہاں چاکلیٹ ، بسکٹ، پھل ، سبزی، روٹی ، سنڈویچ وغیرہ بیچے جاتے ہیں، اس میں شراب اور خنزیر کے گوشت کا بھی ایک خانہ ہے، عام طورپر میں یہ نہیں بیچتاہوں، لیکن کبھی کبھار بیچنا پڑتاہے چونکہ اس ملک میں ہم کہیں ایسااسٹور نہیں پاسکتے جہاں شراب اور خنزیر کے گوشت فروخت نہ ہوتے ہوں اور اس کے کھانے والے ۹۹٪ فیصد غیرمسلم ہوتے ہیں، کیا ایسے اسٹورمیں کام کرنا جائز ہے؟ یا میں اپنی آمدنی میں سے کچھ رقم صدقہ کروں؟ براہ کرم، جواب دیں۔
جواب نمبر: 3269
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 465/ ھ= 336/ ھ
آپ اپنی ملازمت میں شراب و خنزیر کے بیچنے کو مستثنیٰ کرالیں اگر اس کے باوجود مجبوراً کبھی بیچنا پڑجائے تو اپنی تنخواہ میں سے ان کے بیچنے میں صرف ہوئے وقت کا اندازہ لگاکر غرباء فقراء مساکین کو صدقہ کردیا کریں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند