• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 32520

    عنوان: satllite

    سوال: ایک لڑکا مجھ سے چھ سو دینار لے گا۔ کسی اور سے چھ سو دینار او رخود بھی چھ سو دینار ملاکر بزنس کرے گا۔ وہ دونوں لڑکے کام کریں گے۔ فائدہ میں ہم تینوں کا حصہ ہوگا۔ یا پھر آپ بتائیں میرا کتنا حصہ ہوگا؟ اور سیٹلائیٹ کا کام پولیس سے چھپ کر گھر گھر جاکر لگانا ہے۔کیا یہ جائز ہے؟

    جواب نمبر: 32520

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 1127=712-6/1432 مذکورہ فی السوال کاروبار جائز نہیں، اس میں رقم لگانا بھی درست نہیں کوئی اور دوسرا حلال بے غبار کاروبار شرکت میں کریں تو اس کی تفصیل لکھ کر حکم شرعی معلوم کرلیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند