• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 3245

    عنوان:

    میری کوئی ملازمت نہیں ہے، میں بہت پریشان ہوں ، میرے دوبچے ہیں۔ اس صورت حال میں بینک میں یا انشورنس کمپنی میں ملازمت جائز ہے یانہیں؟

    سوال:

    میری کوئی ملازمت نہیں ہے، میں بہت پریشان ہوں ، میرے دوبچے ہیں۔ اس صورت حال میں بینک میں یا انشورنس کمپنی میں ملازمت جائز ہے یانہیں؟

    جواب نمبر: 3245

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 453/ ھ= 343/ ھ

     

    پریشان حال شخص کی دعاء بہت جلد قبول ہوتی ہے، دعاء کے اہتمام کے ساتھ ساتھ بے غبار حلال ذریعہ آمدنی کی تلاش کریں ان شاء اللہ کامیابی ہوگی اور یوں اگر سخت مجبوری ہو اور بینک یا انشورنس کمپنی میں ایسی ملازمت ملے کہ جس میں سود کے لین دین اور کتابت وغیرہ سے تحفظ ہوسکے تو گنجائش ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند