• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 32389

    عنوان: کیا ایک بہن بھائی کے ساتھ موٹر سائکل پر بیٹھ سکتی ہے اگر ہاں تو اس کی کیفیت کیا ہوگی ؟ کس حد تک جسم مس ہونے پر کوئی گناہ نہیں ؟

    سوال: میرا سوال بھائی بہن کے تعلق سے متعلق ہے ۔ (۱) کیا ایک بہن بھائی کے ساتھ موٹر سائکل پر بیٹھ سکتی ہے اگر ہاں تو اس کی کیفیت کیا ہوگی ؟ کس حد تک جسم مس ہونے پر کوئی گناہ نہیں ؟ (۲) کیا ایک بہن بھائی کو تکان دور کرنے کے لئیے سر یا بازو پر مساج کرسکتی ہے؟ (۳) کیا ایک بھائی ایک بہن کی گود میں سر رکھ کر لیٹ سکتا ہے ؟

    جواب نمبر: 32389

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 981=981-6/1432 بہن بھائی کے ساتھ بیٹھ سکتی ہے، لیکن بلاضرورت موٹرسائیکل پر بیٹھنے سے بچنا چاہیے، بیٹھنے میں ایسی ہیئت اختیار کرے جس میں ستر زیادہ ہو اورمردوں کی نقالی نہ ہو، اگر شہوت کے بغیر جسم مس ہوجائے تو اس حد تک گنجائش ہے، اگر شہوت سے امن ہو اور مساج کی مجبوری ہو تو بقدر ضرورت گنجائش ہے اور اسی شرط کے ساتھ بہن کی گود میں سر رکھنے کا حکم ہے؛ لیکن نوجوان بھائی بہن کو ان چیزوں سے محتاط رہنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند