• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 32012

    عنوان: کوئی کونتراکٹر ہمارے آفس میں کوئی کھانے کی چیز بھیج دیتا ہے جیسے کے بریانی ہمارے لئے ان کے بھجے ہوئے کھانے کھانا یا کوئی اور چیز لینا جائز ہے

    سوال: زید ایک آرکیٹیکٹ کمپنی میں کم کرتا ہے جو گھروں کے نقشے بناتے ہیں کئی کونتراکٹر کو ہماری کمپنی کی وجہ سے کم ملتا ہے کبھی کبھار کوئی کونتراکٹر ہمارے آفس میں کوئی کھانے کی چیز بھیج دیتا ہے جیسے کے بریانی . جب کے ہم ان کے کوئی ناجائز بل بی پاس نہیں کرتے ہمارا ان کے ساتھ تعلق صرف اس کمپنی کے وجہ سے ہے کیا ہمارے لئے ان کے بھجے ہوئے کھانے کھانا یا کوئی اور چیز لینا جائز ہے

    جواب نمبر: 32012

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 911=578-6/1432 اگر وہ کنٹراکٹر اپنی خوشی سے کھانا بھیجے اور کھانا کھلانے سے اسکا مقصود کوئی ناجائز یا غیرقانونی کام کروانا نہ ہو تو اس کے بھیجے ہوئے کھانے کو کھانے کی گنجائش ہے، یہی حکم اس کے ہدیہ کا بھی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند