• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 32002

    عنوان: اورمیرے والد محترم بینک میں نوکری کرتے ہیں ان کے پیسے کی کمائی کا کھانا میرے لیے کیسا ہے؟

    سوال: مسئلہ یہ ہے کہ میں اپنے والد کی کمائی پر پل رہا ہوں اورمیرے والد محترم بینک میں نوکری کرتے ہیں آپریشن منیجر کی پوسٹ پر۔ میری عمر 25/ سال ہے اور میں خود بھی بر سرے روز گار ہوں، 10000/ روپئے میری تنخواہ ہے، گھر کا پورا خرچ والد اٹھاتے ہیں، ان کے پیسے کی کمائی کا کھانا میرے لیے کیسا ہے؟ کیا میں ان کی کمائی کے گھر میں رہ سکتاہوں؟ براہ کرم، تفصیل سے بتائیں کہ میں ان کی کونسی چیز استعمال کرسکتاہوں اورکونسی نہیں؟بجلی پانی بل وغیرہ جو والد صاحب ادا کرتے ہیں، اس پر روشنی ڈالیں۔

    جواب نمبر: 32002

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 768=642-6/1432 اگر آپ والد صاحب سے علاحدہ رہ سکتے ہوں تو علاحدہ رہ کر اپنا کھانا پینا علاحدہ اپنی جائز کمائی سے کرلیں، اور اگر کسی مصلحت سے ساتھ ہی رہنا پڑے گا تو جس قدر مالیت آپ کا آپ کھانا کھاتے ہیں اور جس قدر بجلی وغیرہ آپ کے اوپر صرف ہوتی ہوگی اس کا تخمینہ لگاکر ماہ بماہ اپنے استعمال کی نیت سے دیدیا کریں، تو آپ کے لیے ان کے ساتھ کھانا پینا درست رہے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند