• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 31364

    عنوان: حال ہی میں انکشاف ہوا ہے کہ کوکا کولا میں الکوحل ہوتاہے

    سوال: حال ہی میں انکشاف ہوا ہے کہ کوکا کولا میں الکوحل ہوتاہے، ہمارے بہت سے مسلم بھائی اور بہنیں اسے پیتی ہیں، جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ یہ ہمارے مذہب میں ناجائز ہے اور اس سے ہمار ا ذہن متأ ثر ہوگا۔ دارالعلوم دیوبند سے میری درخواست ہے وہ کہ امت مسلمہ کو بچانے کے لئے مناسب کوشش کرے، واللہ اعلم۔

    جواب نمبر: 31364

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 513=446-4/1432 اس سے قبل کئی مرتبہ اس طرح کا انکشاف ہوچکا ہے، مگر ہرانکشاف معتبر نہیں ہوتا ہے۔ دو چار دین دار دیانت دار مسلمان جب تک اپنی آنکھوں سے شراب سے بنی ہوئی الکوحل ملاتے ہوئے نہ دیکھیں اور وہ لوگ اس کی باقاعدہ گواہی نہ دیں، کو کاکولا پر کوئی شرعی حکم نہیں لگایا جائے گا۔ افواہی اور بے بنیاد باتوں پر کوئی شرعی حکم نہیں لگایا جاسکتا۔ صرف یقینی اور قطعی مشاہَدْ چیزوں پر شرعی حکم لاگو ہوتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند