• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 31306

    عنوان: آفس میں مرد اورعورت دونوں ایک ساتھ کام کررہے ہیں۔ تنظیم کے مقاصد سماجی مسائل کو سلجھانا وغیرہ ہے ۔ میری نوکری نہیں ہے ، کیا میں اس تنظیم میں کام کرسکتاہوں؟

    سوال: میں ایک لوکل این جی او میں کمیونٹی ڈیولپمنٹ افیسر(اقلیتی ترقی آفیسر)کے حیثیت سے کام کررہاہوں اس میں یواین ایچ سی آرکے ذریعہ فنڈ ملتاہے ۔ میرے کام یہ ہیں؛ (۱) تربیتی انتظامات کے لیے پروگرام کو انجام دینے میں مدد کرنا(۲) تمام تربیتی نشستوں میں شریک ہونا(۳) اقلیت کی رہائش کے سلسلے میں حسب گجائش تعاون کرنا (۴) آفس میں مرد اورعورت دونوں ایک ساتھ کام کررہے ہیں۔ تنظیم کے مقاصد سماجی مسائل کو سلجھانا وغیرہ ہے ۔ میری نوکری نہیں ہے ، کیا میں اس تنظیم میں کام کرسکتاہوں؟ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 31306

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 723=723-24/32 مذکورہ تنظیم اگر سودی کاموں میں ملوث نہیں اور آپ کے کاموں میں سودی اور غیرشرعی امور کی انجام دہی شامل نہیں ہے، تو اس تنظیم میں کام کرسکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند