• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 31293

    عنوان: کیا زمین سے نکلاہوا سونا استعمال کرنا جائزہے ؟

    سوال: کیا زمین سے نکلاہوا سونا استعمال کرنا جائزہے ؟اور کیا اپنا کچھ حصہ رکھ کر اس کو بیچ کر دے سکتے ہیں؟ کیا یہ جائز ہے؟کیا اپنی زمین میں سے مال نکال سکتے ہیں؟ یا جس کی زمین ہے اس کی اجازت سے نکال سکتے ہیں؟کیا یہ جائز ہے؟

    جواب نمبر: 31293

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 599=159-4/1432 زمین سے نکلے ہوئے ”سونے“ کو اپنے کام میں لانا جائز ہے اور اس ”سونے“ کو بیچنا بھی درست ہے نیز اپنی زمین سے مال نکالنے میں کوئی حرج نہیں ہے اور دوسرے کی زمین سے بھی اس کی اجازت پر مال نکالنا درست ہے: إذا کان في أرض رجل جبل ملح أو مغرة أو نورة أو یاقوت أو زبرجد أو معدن ذہب أو فضة․․․ فذلک کلہ لصاحب الأرض لا سبیل لأحد علی شيء منہ، ومن أخذ شیئًا فعلیہ قیمتہ․ (الفتاوی التاتارخانیة: ۳/۳۴۸)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند