• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 31012

    عنوان: نوکری کے بارے میں اپنے دوست کو بتانا

    سوال: زید کو اسکے دوست نے کہا کہ اگر کسی نوکری کا پتہ چلے تو بتانا۔ زید نے حامی بھر لی۔ اب اگر زید کو نوکری کا پتہ چلتا ہے، مگر زید کو بھی نوکری کی ضرورت ہے ۔ زید اگر اپنے دوست کو نوکری کا بتاتا ہے تو چونکہ نوکری ایک ہی ہے ، یا تو زید کو نوکری ملے گی یا اسکے دوست کو، ایسی صورت میں زید کو اپنے دوست کو نوکری کا نہ بتانا جائز ہو گا یا ناجائز ؟

    جواب نمبر: 31012

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ):668=437-3/1432 جب وعدہ کرلیا تھا تو دوست سے چھپاکر خود اس نوکری کو لے لینا گناہ ہے، البتہ اگر زید کو بتلادے اور وہ خوش دلی سے لینے کی زید کو اجازت دیدے تو مضائقہ نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند