• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 30996

    عنوان: مجھے کمپنی کی طرف سے موبائل ملاہوا ہے جس سے 600/ روپئے تک لوکل بات کرسکتے ہیں، لیکن کمپنی سے پیسے لینے کے لیے یہ لکھنا پڑتاہے کہ یہ آفیشل (دفتری ) کال ہیں۔

    سوال: مجھے کمپنی کی طرف سے موبائل ملاہوا ہے جس سے 600/ روپئے تک لوکل بات کرسکتے ہیں، لیکن کمپنی سے پیسے لینے کے لیے یہ لکھنا پڑتاہے کہ یہ آفیشل (دفتری ) کال ہیں۔ حالاں کہ کمپنی نے ہماری قیمت جو تنخواہ وغیرہ لگا کر کمپنی کو پڑتی ہے اس میں موبائل کے 600/ روپئے لگائے ہیں کہ ہم اتنی سہولت دیتے ہیں تو کیا اس صورت میں میں اپنی ذاتی لوکل کال بھی اس موبائل سے کروں تو کیا یہ جائزہے؟

    جواب نمبر: 30996

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 609=372-4/1432 آفیشیل کال کے لیے چھ سو روپے ملے تو یہ پیسے آفیشیل کال ہی میں استعما ل ہونے چاہیے، غلط بیانی کرکے پیسے لینا گناہ ہے، ذاتی کال اگر کمپنی کی طرف سے اس میں داخل نہیں ہے تو اس حساب میں ذاتی کال کرنا بھی درست نہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند