عنوان: کو آپریتیو سوسائٹی قائم کرنا
سوال: ہم گاؤں والوں نے کویت میں ایک کوآپریٹو سوسائٹی بنائی ہے اور اس میں پچاس ممبران ہیں۔ ہم نے اس میں تین شیئر رکھے ہیں ، 5/1015/ کے ڈی کا جو ماہانہ ہے ۔ ہم ممبران میں سے کسی کو لون چاہئے تواسے دیدیا جاتاہے ۔ اور ہر 100/ کے ڈی پر 3/ کے ڈی سروس چارج لگتے ہیں اور یہ چارج ہمارے سوسائٹی میں جمع ہوتاہے، ہوسکتاہے جب یہ سروس چارج زیادہ ہوتو ہم اس کو سب ممران پر اس کے شیئر کے حساب سے بانٹ سکتے ہیں، اور اسی چارج میں سے جو بھی سوسائٹی کا خرچ آتاہے اس میں سے خرچ ہوتاہے، کیوں کہ سوسائٹی شروع کرنے کا مقصد ہے ہماری سہولت، تاکہ کسی کو کسی سے پیسے ادھار کے قرض کے طورپر مانگنا نہ پڑے ۔ جب بھی کسی ممبر کو ضرورت ہوتی ہے وہ ایک یا دو گارینٹر کو جمع کرکرے لون کے لیے درخواست دے سکتاہے اور اسے یہ آٹھارہ مہینوں میں چکانا ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا جمع سروس چارج کہلائے گا یا سودی ڈوینڈ (تقسیم شدہ رقم)؟براہ کرم، تفصیل سے بتائیں۔ کیوں کہ کچھ ممبران اسے سود کہتے ہیں اور کچھ اس کو ڈیوینڈ (تقسیم شدہ پیسہ)
جواب نمبر: 3090330-Aug-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ھ):673=442-3/1432
جو ممبران سود بتلاتے ہیں ان کا قول درست ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند