عنوان: مجھے بہتے کی ٧٨٦ کا کیا مطلب ہے .میرے ابّو جب کوئی بالل یا چالان بناتے ہے تو کگاج پر پہلے ٧٨٦ لکھتے ہے کیا یہ سہی ہے .لوگ ٧٨٦ نمبر کو بہت لکے سمجھتے ہے کیا یہ سہی ہے .مجھے اسکے بارے مے تفسیر سے بہتے .اور ایک سوال یہ ہے کی کیا ففی کی لڑکی کےساتھہ نکاح سہی ہے . کچھ لوگ کہتے ہے کی ماما کی لڑکی کے ساتھ نکاح ہو جاتا ہے لیکن ففی کی لڑکی سے نہیں اور کچھ کہتے ہے کی ففی کی لڑکی سے نکاح تو ہو جاتا ہے لیکن دودھ کا بچاؤ نہیں ہے یہ بتاے کی دودھ کے بچاؤ کا کیا مطلب ہے .صحابہ مے کوئی اسی مصال ہے جہا ففی کی لڑکی سے نکاح کیا گیا ہو اپ یہ فتوا اخوار مے بھی چپواہے اور جو لوگ دودھ کے بچاؤ کی کہتے ہے انکے بارے مے بتاے جزا کلّ
سوال: اسسلمالیکُم مفتی سحاب مجھے بہتے کی ٧٨٦ کا کیا مطلب ہے .میرے ابّو جب کوئی بالل یا چالان بناتے ہے تو کگاج پر پہلے ٧٨٦ لکھتے ہے کیا یہ سہی ہے .لوگ ٧٨٦ نمبر کو بہت لکے سمجھتے ہے کیا یہ سہی ہے .مجھے اسکے بارے مے تفسیر سے بہتے .اور ایک سوال یہ ہے کی کیا ففی کی لڑکی کےساتھہ نکاح سہی ہے . کچھ لوگ کہتے ہے کی ماما کی لڑکی کے ساتھ نکاح ہو جاتا ہے لیکن ففی کی لڑکی سے نہیں اور کچھ کہتے ہے کی ففی کی لڑکی سے نکاح تو ہو جاتا ہے لیکن دودھ کا بچاؤ نہیں ہے یہ بتاے کی دودھ کے بچاؤ کا کیا مطلب ہے .صحابہ مے کوئی اسی مصال ہے جہا ففی کی لڑکی سے نکاح کیا گیا ہو اپ یہ فتوا اخوار مے بھی چپواہے اور جو لوگ دودھ کے بچاؤ کی کہتے ہے انکے بارے مے بتاے جزا کلّہ
جواب نمبر: 3089731-Aug-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ل):424=316-3/1432
786 بسم اللہ الرحمن الرحیم کا عدد ہے اس عدد سے بسم اللہ الرحمن الرحیم کی طرف اشارہ کیا جاتا ہے، یہ بسم اللہ الرحمن الرحیم کا بدل نہیں ہے اور نہ ہی اس پر تسمیہ لکھنے کا ثواب ہے، اس لیے اصل تو یہی ہے خط یا کسی اور چیز کے لکھنے کی ابتداء بسم اللہ الرحمن الرحیم سے کی جائے البتہ اگر کسی خط کے غلط جگہ ڈالے جانے کا اندیشہ ہو اس مقصد سے اگر کوئی تسمیہ کی جگہ باسمہ تعالیٰ یا 786 لکھ دے تو اس کی گنجائش ہے۔
(۲) پھوپھی کی لڑکی سے نکاح حلال ہے، البتہ اگر پھوپھی نے مدت رضاعت میں اپنے بھتیجے کو دودھ پلادیا ہو تو پھر اب پھوپھی کی لڑکی سے نکاح کرنا حرام ہوگا، جو لوگ ”دودھ کا بچاوٴ نہیں ہے“ کہہ رہے ہیں غالباً ان کی مراد یہی ہے، بہتر یہی ہے کہ مقامی کسی عالم سے اس کا مطلب پوچھ لیا جائے کیوں کہ مقامی عالم مقامی اصطلاحات کو زیادہ جاننے والا ہوتا ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند