• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 30827

    عنوان: میں سبسڈی لون (لون میں رعایت ) کے بارے میں جاننا چاہتاہوں۔ حکومت بزنس کے لیے لون دیتی ہے اور اس میں بارہ فیصد شرح سود ہے، لیکن مجھے لون پر کچھ سبسڈی بھی ملتی ہے اور اس کی وجہ سے سود میں کٹوتی ہوجاتی ہے۔ میں سوال یہ ہے کہ کیا اس طرح کا لون جائز ہے یا نہیں؟ 

    سوال: میں سبسڈی لون (لون میں رعایت ) کے بارے میں جاننا چاہتاہوں۔ حکومت بزنس کے لیے لون دیتی ہے اور اس میں بارہ فیصد شرح سود ہے، لیکن مجھے لون پر کچھ سبسڈی بھی ملتی ہے اور اس کی وجہ سے سود میں کٹوتی ہوجاتی ہے۔ میں سوال یہ ہے کہ کیا اس طرح کا لون جائز ہے یا نہیں؟ 

    جواب نمبر: 30827

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م):431=131-3/1432

    لون لینے میں سود دینا پڑتا ہے، اگر لون پر سبسڈی ملنے کے باوجود بھی سود کی ادائیگی کرنی پڑتی ہو، چاہے اس کی شرح کم ہو بہرحال سخت مجبوری کے بغیر اس سے احتراز لازم ہے، حدیث میں سودی لین دین پر لعنت آئی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند