• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 30659

    عنوان: شراب كے برتن دھونے كی ملازمت

    سوال: میں یوروپ میں رہتاہوں ۔ آپ سے یہ پوچھنا چاہتاہوں کہ اگر مجھے ملازمت اچھی نہیں مل رہی ہے اور میں یہاں پہ کسی ریسٹورانٹ(ہوٹل) میں کام کرتاہوں تو وہاں برتن دھونے کا اور برتن بھی شراب والے تو کیا میری ملازمت جائز ہوگی یا نہیں؟

    جواب نمبر: 30659

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 604=365-4/1432 شراب والے برتن دھونے کی ملازمت کرنا مکروہ تحریمی ہے، آپ اس کو فوراً ترک نہ کریں؛ بلکہ کسی جائز اچھی ملازمت کی تلاش میں دوڑ دھوپ کرتے رہیں، اگر اچھی جائز ملازمت مل جائے تو ریسٹورنٹ کی ملازمت ترک کردیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند