• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 30649

    عنوان: نو/ سال قبل میرے بڑے بھائی کی شادی ہوئی تھی، لیکن اب تک اس کی کوئی اولاد نہیں ہے۔ دومرتبہ ان کی بیوی حمل سے تھی مگر حمل ضائع ہوگیا۔ انہوں نے ڈاکٹر سے مشورہ کیا اور بہت سارے چیک اپ کرائے ۔ ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ میرے بھائی کو بہت کم جرثومے ہیں۔ڈاکٹرنے ٹیسٹ ٹیوب کے طریقے سے بچہ حاصل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ براہ کرم، شریعت کی روشنی میں بتائیں کہ کیا یہ جائز ہے یانہیں؟ 

    سوال: نو/ سال قبل میرے بڑے بھائی کی شادی ہوئی تھی، لیکن اب تک اس کی کوئی اولاد نہیں ہے۔ دومرتبہ ان کی بیوی حمل سے تھی مگر حمل ضائع ہوگیا۔ انہوں نے ڈاکٹر سے مشورہ کیا اور بہت سارے چیک اپ کرائے ۔ ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ میرے بھائی کو بہت کم جرثومے ہیں۔ڈاکٹرنے ٹیسٹ ٹیوب کے طریقے سے بچہ حاصل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ براہ کرم، شریعت کی روشنی میں بتائیں کہ کیا یہ جائز ہے یانہیں؟ 

    جواب نمبر: 30649

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل):350=257-3/1432

    ٹیسٹ ٹیوب کا طریقہ غیرفطری ہونے کے ساتھ ساتھ دوسری شرعی قباحتوں پر بھی مشتمل ہے، اس لیے ٹیسٹ ٹیوب کے طریقے سے بچہ حاصل کرنا جائز نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند