• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 3053

    عنوان:

    زید ایک ایسا شخص ہے جس کا اب تک نکاح نہیں ہوا، چند ناگزیر وجوہات کی بنا پر وہ ابھی نکاح کی پوزشین میں نہیں ہے۔ تو کیا خواہش نفسانی کی شدت پر وہ مشت زنی کرسکتا ہے؟ یا مشت زنی مطلقاً حرام ہے؟

    سوال:

    زید ایک ایسا شخص ہے جس کا اب تک نکاح نہیں ہوا، چند ناگزیر وجوہات کی بنا پر وہ ابھی نکاح کی پوزشین میں نہیں ہے۔ تو کیا خواہش نفسانی کی شدت پر وہ مشت زنی کرسکتا ہے؟ یا مشت زنی مطلقاً حرام ہے؟

    جواب نمبر: 3053

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1973/ ھ= 1520/ ھ

     

    مشت زنی کرنا اس قسم کی حالتِ شدت میں بھی حرام ہے، ایسے وقت میں جلد از جلد نکاح کرنے کی سعی کرنا واجب ہے، اگر اس کا موقعہ نہ ہو تو کثرت سے روزہ رکھنے، گناہوں سے بچنے بالخصوص بدنگاہی اور قلب کی صفائی کی سخت ضرورت ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند